۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
لداخ

حوزہ/ امام راحل خمینی کبیر (رح) کی ۳۵ ویں برسی کی مناسبت سے لداخ کے علاقۂ سانکو میں انجمنِ صاحب الزّمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے زیرِ اہتمام جامع مسجد امام حسن العسکری (ع) میں “یاد امام و شہداء “ کے عنوان سے ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند مرد و خواتین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام راحل خمینی کبیر (رح) کی ۳۵ ویں برسی کی مناسبت سے لداخ کے علاقۂ سانکو میں انجمنِ صاحب الزّمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے زیرِ اہتمام جامع مسجد امام حسن العسکری (ع) میں “یاد امام و شہداء “ کے عنوان سے ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند مرد و خواتین نے شرکت کی اور پرنم آنکھوں سے امام راحل و شہدائے خدمت کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انجمنِ صاحب الزمان (عج) لداخ کے تحت یاد امام و شہداء کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع؛ برصغیر کے معروف عالم دین مولانا اختر عباس جون کی خصوصی شرکت

پروگرام میں برصغیر کے معروف عالم دین عالی جناب مولانا اختر عباس جون صاحب نے بطورِ مہمان خصوصی، جبکہ سید زوار حسین جعفری امام جمعہ والجماعت مسجد امام رضا بٹھنڈی اور ضلع بھر سے آئے ہوئے متعدد دینی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

انجمنِ صاحب الزمان (عج) لداخ کے تحت یاد امام و شہداء کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع؛ برصغیر کے معروف عالم دین مولانا اختر عباس جون کی خصوصی شرکت

امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی اور شہدائے خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ اس پروگرام کا صبح ٹھیک گیارہ بجے تلاوت کلام سے آغاز ہوا، جبکہ انجمنِ صاحب الزّمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے متعلقہ دینی مکاتب دارالثقلین کے طلباء نے خوبصورت انداز میں ترانۂ سلام فرماندہ پڑھ کر عقیدتمندوں کی آنکھوں کو اشکبار کیا۔

انجمنِ صاحب الزمان (عج) لداخ کے تحت یاد امام و شہداء کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع؛ برصغیر کے معروف عالم دین مولانا اختر عباس جون کی خصوصی شرکت

انجمنِ صاحب الزمان (عج) لداخ کے تحت یاد امام و شہداء کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع؛ برصغیر کے معروف عالم دین مولانا اختر عباس جون کی خصوصی شرکت

بچوں نے غزہ میں غاصب اسرائیل کی بربریت کے نتیجے میں بے گناہ قتل ہونے والے فلسطینی بچوں سے بھی اظہارِ یکجہتی کیا۔

جناب حجۃ الاسلام آقائے سید احمد رضوی نے مہمانانِ گرامی قدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

انجمنِ صاحب الزمان (عج) لداخ کے تحت یاد امام و شہداء کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع؛ برصغیر کے معروف عالم دین مولانا اختر عباس جون کی خصوصی شرکت

انجمنِ صاحب الزّمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے زیر انتظام مروجہ تعلیم کے اسکولوں (نون پبلک ہائی اسکول چھوسکور تےسورو اور نون پبلک ہائی اسکول سانکو) کے طالب علموں نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی شخصیت پر انگریزی اور اردو زبان میں بالترتیب تقاریر پیش کیں۔

انجمنِ صاحب الزمان (عج) لداخ کے تحت یاد امام و شہداء کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع؛ برصغیر کے معروف عالم دین مولانا اختر عباس جون کی خصوصی شرکت

مہمانِ خصوصی جناب حجت الاسلام والمسلمین مولانا اختر عباس جون نے اجتماع سے خطاب میں امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور شہدائے مدافعین حرم بالخصوص شہید قدس سردار حاج قاسم سلیمانی اور شہید خدمت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صفات اور ان کی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

اس عظیم الشان اجتماع سے حجۃ الاسلام آقائے سید زوار حسین جعفری امام جمعہ والجماعت بٹھنڈی جموں نے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی شخصیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اس پورے پروگرام کے دوران سید عین الھدیٰ حسینی کونسلر پرکاچک نے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔ اس طرح یہ مجلس سوگواری دوپہر ۲ بجے اپنے اختتام کو پہونچی ۔ بعد در آن مولانا موصوف نے خطہ لداخ میں اولیںن مبلغ اسلام میں سے ایک عظیم شخصیت مرحوم سید میر ہاشم رح کے مقبرہ پر حاضری دی -

ادارہ ھٰذا کی طرف سے مہمان خصوصی مولانا اختر عباس صاحب کے لئے مرتب شدہ برنامے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسی روز بعد از نماز مغربین جوانوں کے لئے مخصوص ایک جلسہ کا اہتمام ہوا جس میں تلاوت کلام پاک کے بعد ضلع کے ممتاز نعت خوانوں نے منظوم ترانہ پیش کی بعد از آں خطیب موصوف نے “نوجوانوں میں بصیرت کی ضرورت “کے عنوان پر خطاب فرمایا واضح رہے اس پروگرام میں بھی ضلع بھر سے ۴۰ -۵۰ کلومیٹر کی مسافت طے کرکے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے خطیب موصوف سے کسب فیض کئے ۔اور انہوں نے ادارہ ھذا کے اس برنامہ کو کافی سراہا اور آئندہ بھی اس نوعیت کے پروگرام رکھنے کی گزارش کی ۔

اسی طرح اگلے روز یعنی ۴ جون کو صبح گیارہ بجے مصلّی مھدیہ کوثر سانکو میں خواہران کےلئے ایک مخصوص نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے کثیر تعداد میں خواتین کے علاوہ اطراف کے اسکولوں کی طالبات نے شرکت کرکے ایک نہایت ہی اہم موضوع “ معاشرہ سازی میں خواتین کا کردار “پر خطیب موصوف کے گہر بار کلمات سے فیض حاصل کیں.

انجمنِ صاحب الزمان (عج) لداخ کے تحت یاد امام و شہداء کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع؛ برصغیر کے معروف عالم دین مولانا اختر عباس جون کی خصوصی شرکت

آخر میں چیئرمین انجمنِ صاحب الزّمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف جناب حجت السلام شیخ صادق بلاغی نے مہمانانِ گرامی قدر اور شرکائے مجلس کا شکریہ ادا کیا اور ذکر مصیبت و دعائیہ کلمات سے اجتماع کو اختتام تک پہنچایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .